Submitted by MSQURESHI on Tue, 12/19/2023 - 16:18
PRO Office Image قومی تعلیمی پالیسی 2020 پر اورینٹیشن پروگرام کا آغاز PressRelease

قومی تعلیمی پالیسی 2020 پر اورینٹیشن پروگرام کا آغاز

حیدرآباد، 19 دسمبر (پریس نوٹ)مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، یو جی سی -مالویہ مشن ٹیچرس ٹریننگ سنٹر (ایم ایم ٹی ٹی سی) میں قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے متعلق شعور بیداری کے سلسلے میں 8 روزہ پروگرام کا پیر کو آغاز ہوا۔ ملک بھر سے زائد از 100 شرکاءاس میں حصہ لے رہے ہیں۔ پروگرام میں جامع اور بین موضوعاتی تعلیم، ہندوستانی علمی نظام، تعلیمی قیادت کی حکمرانی اور نظم و نسق، اعلیٰ تعلیم اور معاشرہ، اطلاعات اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کے استعمال وغیرہ سے متعلق موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔پروگرام کا مقصد فیکلٹی ممبران کو تعلیمی پالیسی کے بارے میں واقف کرانا اور انہیں ہندوستانی اخلاقیات اور انسانی اقدار سے متعلق نظریات سے آگاہ کرنا ہے۔
پروفیسر سنیم فاطمہ، ڈائرکٹر مرکز کے مطابق ”ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے شرکاءکو بہترین تربیت فراہم کریں اور اس تربیت کو زیادہ سے زیادہ اساتذہ اور ریسرچ اسکالرز تک پہنچائیں۔“ انہوں نے اعلان کیا کہ مرکز اگلے سال مارچ تک ہر مہینے دو پروگرام منعقد کرے گا۔