پیرس اولمپکس میں ہندوستانی اتھلیٹس کے لیے مانو کی نیک خواہشات
PressRelease
پیرس اولمپکس میں ہندوستانی اتھلیٹس کے لیے مانو کی نیک خواہشات
حیدرآباد، 26جولائی (پریس نوٹ) پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے آج پیرس اولمپکس میں حصہ لینے والے ہندوستانی جتھے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے یونیورسٹی میں اس سلسلے میں نظامت جسمانی تعلیم اور کھیل کود (ڈی پی ای) کی جانب سے لگائے گئے ایک سیلفی پوائنٹ کا افتتاح کیا۔ واضح رہے کہ 26 جولائی سے پیرس میں اولمپکس کا آغاز ہو رہا ہے۔ جس دنیا بھر سے کھلاڑی حصے لینے کے لیے پیرس پہونچ چکے ہیں۔ یونیورسٹی میں لگائے گئے اس سیلفی پوائنٹ پر طلبہ سیلفی لیتے ہوئے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم پر اتھیلیٹس کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر پروفیسر محمد عبدالعظیم، صدر نشین گیمس اینڈ اسپورٹس کمیٹی؛ ڈاکٹر اے کلیم اللہ، ڈپٹی ڈائرکٹر ، ڈی پی ای؛ ڈاکٹر راجیش، ڈاکٹر محمد حبیب اللہ، اسسٹنٹ ڈائرکٹرس ، ڈی پی ای؛ جناب ایم اے حفیظ، انچارج سیول؛ جناب انتصار الباقی؛ اسسٹنٹ انجینئربھی موجود تھے۔ سبھی نے سیلفی لیتے ہوئے پیرس اولمپکس میں موجود ہندوستانی اتھیلیٹس کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔