اخبارات کے تراشے
PressRelease
اُردو یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت پر ورکشاپ کا کامیاب انعقاد
حیدرآباد، 23 دسمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی، پالی ٹیکنیک اور انٹرنل کوالٹی اشورنس سیل (آئی کیو اے سی) کے زیر اہتمام آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) انسپانسر کردہ مصنوعی ذہانت پر 5 روزہ ورکشاپ و اکتسابی اکیڈیمی پروگرام (ATAL) (16تا 20 دسمبر) کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ ڈاکٹر محمد یوسف خان، پرنسپل پالی ٹیکنیک کے بموجب اختتامی اجلاس میں جناب پروین کمار ، ڈائریکٹر پروگرام مینجمنٹ، مائیکروسافٹ، حیدرآباد نے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ کا نصاب مناسب انداز میں منتخب کیا گیا تھا جس کا یقینی طور پر شرکاءکو فائدہ ہوا ہے۔ انہوں نے منتظمین اور شرکا کو مبارکباد دی۔ جناب اے کے سنہا، مشیر انتظامیہ و فینانس، مانو مہمانِ اعزازی تھے اور ڈاکٹر عبدالحمید، اسسٹنٹ پروفیسر، جامعہ عثمانیہ نے بھی شرکت کی۔ اے آئی سی ٹی ای، اٹل کی ہدایات کے مطابق شرکاءکا امتحان لیا گیا اور ان کی تنقیح کے بعد نشانات اور حاضری اٹل پورٹل پر اپلوڈ کردیئے گئے ہیں۔ اسناد ای میل کے ذریعہ شرکا کو روانہ کیے جائیں گے۔