اخبارات کے لیے خبریں
PressRelease
اُردو یونیورسٹی ، آئی ایم سی کی ویب سائٹ کا افتتاح
حیدرآباد، یکم جنوری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ، ڈاکٹر اسلم پرویز نے آج انسٹرکشنل میڈیا سنٹر (آئی ایم سی) کی ویب سائٹ www.imcmanuu.com کا سنٹر کے پرویو تھیٹر میں افتتاح کیا۔ اس ویب سائٹ پر سنٹر کی مختلف سرگرمیوں اورمعلومات کو مناسب انداز میں پیش کیا جارہا ہے۔
ڈاکٹر اسلم پرویز ، وائس چانسلر نے ویب سائٹ کا مشاہدے کے بعد آئی ایم سی اراکین کی کاوشوں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم سی نے ایک دیدہ زیب ویب سائٹ تیار کی ہے جو کافی معلوماتی ہے۔ اس کے لیے آئی ایم سی کی ساری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں اسکرین کی بھی اتنی ہی اہمیت ہے جتنی کہ قلم کی۔ آئی ایم سی میں اسکرین کے ذریعہ تعلیم کی فراہمی کی صلاحیت اور مناسب انفراسٹرکچر دونوں ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ آئی ایم سی یونیورسٹی کے مقاصد کے حصول میں مدد کر رہی ہے۔
پروفیسر ایوب خان نے کہا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم پرویز بڑے ہی مردم شناس ہیں اور انسان کی پہچان اور کام کی قدر کرتے ہیں۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، رجسٹرار انچارج نے کہا کہ یہ ویب سائٹ محرک (وائس چانسلر) اور محرکہ (آئی ایم سی) کے کامیاب امتزاج کا نتیجہ ہے۔
ابتداءمیں جناب رضوان احمد، ڈائرکٹر نے شرکاءکو نئی ویب سائٹ کے متعلق معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور انٹرنیٹ اور رسائی کا دور ہے۔ اس کے ذریعہ سارے عالم تک ہماری پہنچ ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ویب سائٹ کے ذریعہ دنیا کے کسی بھی گوشے سے کوئی بھی شخص ہم سے جڑ سکتا ہے۔ یہ اردو زبان و ثقافت کو دور دراز کے لوگوں تک پہنچانے کا نیا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم سی کا انفراسٹرکچر مستقبل میں مانو کے لیے مالیہ کے حصول کا ذریعہ بھی بن سکتا ہے۔ جناب عمر اعظمی، پروڈیوسر نے اس ویب سائٹ کو ڈیزائن اور ڈیولپ کرنے میں اہم رول ادا کیا۔ جناب امتیاز عالم، ریسرچ آفیسر نے کارروائی چلائی۔ جناب محمد عامر بدر، پروڈیوسر نے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر جناب گناشیکھرن، فینانس آفیسر، پروفیسر محمد ظفر الدین، پروفیسر علیم اشرف جائسی، جناب انیس اعظمی، ڈاکٹر عابد معز اور دیگر موجود تھے۔
قرآنی تراجم کے تقابلی مطالعہ پر عائشہ پروین کو پی ایچ ڈی
حیدرآباد، یکم جنوری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبہ ¿ مطالعات ترجمہ کی ریسرچ اسکالر سیدہ عائشہ پروین کو پی ایچ ڈی کی ڈگری کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے ”قرآن کے چند اردو تراجم کا موضوعاتی تقابلی مطالعہ“ کے موضوع پر پروفیسر محمد خالد مبشر الظفر، صدر شعبہ کی زیر نگرانی اپنا مقالہ مکمل کیا تھا۔ عائشہ پروین نے اپنے تحقیقی مقالے میں قرآن کے بعض اہم موضوعات کے حوالے سے اردو کے معروف تراجم کا جن میں امام احمد رضا خان، مولانا محمود الحسن، مولانا محمد جوناگڑھی اور مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی کے اردو تراجم شامل ہیں، تقابلی جائزہ پیش کیا ہے۔