اخبارات کے لیے خبریں
PressRelease
--
manuupr-24-01-2020.pdf
مانو میں محفل داستان گوئی
حیدرآباد، 24 جنوری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ، مرکز مطالعاتِ اردو ثقافت کے زیر اہتمام 27 جنوری کو شام 5 بجے سید حامد لائبریری آڈیٹوریم میں محفل داستان گوئی ”داستانِ عرفانِ بدھ“ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ پروفیسر محمد ظفر الدین، ڈائرکٹر مرکز کے بموجب محترمہ پونم گردھانی اور ان کی ٹیم (دہلی) اپنے فن کامظاہرہ کرے گی۔ جناب انیس اعظمی، مشیر اعلیٰ مرکز نے باذوق افراد سے شرکت کی خواہش کی ہے۔

اُردو یونیورسٹی میں بین الاقوامی کانفرنس۔ مقالہ نگاروں کو اطلاع
حیدرآباد، 24 جنوری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ، شعبہ فارسی کے زیر اہتمام 4 تا 5 مارچ کو فارسی کی بین الاقوامی کانفرنس کا سید حامد لائبریری آڈیٹوریم میں اہتمام کیا جارہا ہے۔ ڈائرکٹر کانفرنس پروفیسر عزیز بانو کے بموجب قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے اشتراک سے ہونے والی اس کانفرنس کا عنوان ”فارسی زبان، ادب، سائنس، فن، تہذیب اور ثقافت کے فروغ میں خواتین کا حصہ“ ہے جس کا افتتاحی اجلاس 4 مارچ کو صبح 10:30 بجے منعقد ہوگا۔ تلخیص داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 جنوری 2020 ہے۔ مکمل مقالہ 20 فروری تک داخل کرنا ہوگا۔ تلخیص اور مقالے ای میل azizbano307@gmail.com، janaidahmedalig@gmail.com پر بھیجے جانے چاہئیں۔ تفصیلات کے لیے ڈاکٹر جنید احمد، کو آرڈینیٹر سے موبائل نمبر 8803732935 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔