اخبارات کے لیے خبریں
PressRelease
محمدمنتظم کو ایجوکیشن میں پی ایچ ڈی
حیدرآباد، 10جون (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبہ ¿ تعلیم وتربیت کے اسکالر محمد منتظم ولد غلام نظام الدین کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنا مقالہ ”اردو اور انگریزی میڈیم کے ثانوی سطح کے طلبا کی تعلیمی تحصیل ۔ ان کے جذباتی ذہانت، مطالعاتی عادات و اطواراور تحصیلی محرکہ کے حوالے سے“ پروفیسر محمد مشاہد، شعبہ ¿ تعلیم و تربیت ، مانو کی نگرانی میں مکمل کیا۔ان کا وائیوا 13مئی 2020ءکو منعقد ہوا تھا۔