Submitted by MSQURESHI on Fri, 06/25/2021 - 17:47
PRO Office Image اُردو یونیورسٹی، فاصلاتی کورسز کے سالانہ امتحانات کا اعلان PressRelease

اُردو یونیورسٹی، فاصلاتی کورسز کے سالانہ امتحانات کا اعلان

 

 

حیدرآباد، 25 جون (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، نظامت فاصلاتی تعلیم کے زیر اہتمام چلائے جارہے مختلف انڈر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، ڈپلوما و سرٹیفکیٹ کورسز کے سالانہ امتحانات کا تمام امتحانی مراکز پر 4 تا 25 اگست 2021اہتمام کیا جارہا ہے۔
جناب مرزا فرحت اللہ بیگ، کنٹرولر امتحانات کے اعلامیہ کے بموجب 2020 بیاچ تک کے طلبہ کے سرٹیفکیٹ اور ڈپلوما پروگرامس ( ریگولر اور بیک لاگ)، 2018 بیاچ تک کے تمام طلبہ کے انڈر گریجویٹ پروگرامس (ریگولر اور بیاک لاگ) سوائے عربی پرچہ سال دوم 2018 بیاچ کے، 2020 بیاچ تک کے تمام طلبہ کے پوسٹ گریجویٹ پروگرام (ریگولر اور بیک لاگ) سوائے ایم اے عربک 2019 اور 2020 بیاچس کے امتحانات لیے جارہے ہیں۔ ٹائم ٹیبل یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in/dde پر دستیاب ہے۔
انڈر گریجویٹ سال دوم کا (2018 بیاچ) اور پہلے سمسٹر پروگرامس (2019 کا بیاک لاگ اور 2020 کا ریگولر بیاچ) کا ٹائم ٹیبل جلد ہی جاری کیا جائے گا۔