اُردو یونیورسٹی میں آج یومِ آزادی تقریب
PressRelease
اُردو یونیورسٹی میں آج یومِ آزادی تقریب
حیدرآباد، 14اگست (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں ملک کی 75 ویں یومِ آزادی تقریب کا ”آزادی کا امرت مہوتسو“ کے طور پر اہتمام کیا جارہا ہے۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر 15 اگست کو صبح 10:00 بجے یونیورسٹی کیمپس میں ترنگا لہرائیں گے اور یوم آزادی پیام دیں گے۔
پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج کے بموجب کویڈ 19 وباء کے پیش نظر سماجی دوری اور وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود و وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط کے مطابق تمام احتیاطی اقدامات کو ملحوظ رکھتے ہوئے تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔یومِ آزادی تقریب کا انسٹرکشنل میڈیا سنٹر کے یوٹیوب چینل www.youtube.com/imcmanuu پر راست ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔