Submitted by MSQURESHI on Wed, 08/18/2021 - 16:33
PRO Office Image مانو کے انٹرنس ٹسٹ کا 23 تا 25 اگست 19 مراکز پر اہتمام PressRelease

مانو کے انٹرنس ٹسٹ کا 23 تا 25 اگست 19 مراکز پر اہتمام
حیدرآباد، 18 اگست (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ریگولر کورسس میں داخلوں کے انٹرنس ٹسٹ 23 تا 25 اگست منعقد ہوں گے۔ پروفیسر ایم ونجا، ڈائرکٹر نظامت داخلہ کی اطلاع کے بموجب نظرِ ثانی شدہ شیڈیول کے تحت انٹرنس ٹسٹ 23، 24 اور 25 اگست کو ملک کے مختلف حصوں میں 19 مراکز پر منعقد کیے جائیں گے۔ انٹرنس ٹسٹ تینوں دن دو سیشن صبح 10 تا 12 بجے اور دوپہر میں 2 تا 4 بجے آف لائن لیا جائے گا۔ یہ ٹسٹ حیدرآباد کے علاوہ آسنسول (مغربی بنگال)، اورنگ آباد (مہاراشٹرا)، اعظم گڑھ (اتر پردیش)، بنگلورو (کرناٹک)، بھوپال (مدھیہ پردیش)، بیدر (کرناٹک)، کٹک (اڈیشہ)، دربھنگہ (بہار)، دہلی ، جموں ، کڑپہ (آندھرا پردیش)، کشن گنج (بہار)، لکھنو ¿ (اتر پردیش)، نوح (ہریانہ)، پٹنہ (بہار)، رانچی (جھارکھنڈ)، سنبھل (اتر پردیش)، سری نگر (جموں و کشمیر) میں لیا جائے گا۔ انٹرنس کا انعقاد وکووِڈ وباءکے پیش نظر مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ عمل میں لایا جارہا ہے۔امیدوار ہال ٹکٹ ویب سائٹ سے ڈاﺅن لوڈ کرسکتے ہیں۔تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر دستیاب ہیں۔
میرٹ کی اساس کے کورسز میں پوسٹ گریجویٹ پروگرامس ایم اے، ایم ایس ڈبلیو، ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی) ؛ انڈر گریجویٹ بی اے، بی اے(آنرس)۔جے ایم سی، بی کام، بی ایس سی ؛ بیچلر آف ووکیشنل کورسس کے تحت میڈیکل امیجنگ ٹکنالوجی (ایم آئی ٹی) اور میڈیکل لیبارٹری ٹکنالوجی (ایم ایل ٹی)؛ برج (رابطہ) کورسز لیٹرل انٹری کے تحت بی ٹیک اور پالی ٹیکنیک شامل ہیں۔ میرٹ کے اساس کے کورسز میں فارم داخل کرنے کی توسیع شدہ آخری تاریخ 30 ستمبر 2021ہے۔

 

 اُردو یونیورسٹی میں آن لائن پلیسمنٹ ڈرائیو
حیدرآباد، 18اگست (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، تربیت و تعیناتی سیل کے زیر اہتمام 23 اگست 2021ءکو آن لائن پلیسمنٹ ڈرائیو کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
ڈاکٹر محمد یوسف خان، انچارج سیل کے بموجب GRIFEO جو ایم ایم میڈیا اینڈ مینجمنٹ سرویسس کا حصہ ہے اور آئی ٹی انفراسٹرکچر کے فروغ کے لیے کام کرتا ہے، اس ڈرائیو کا اہتمام کر رہا ہے۔ ڈرائیو میں پراجیکٹ منیجرس (ٹیکنیکل) ، بزنس ڈیولپمنٹ منیجرس اور اسسٹنٹ منیجرس (ٹیکنیکل) کے عہدوں پر انتخاب عمل میں آئے گا۔ اس میں مانو کے بی ٹیک ، ایم سی اے، ایم بی اے، ڈپلوما 2020-21 بیاچس کے کامیاب طلبہ حصہ لے سکتے ہیں۔ خواہشمند طلبہ کو http://forms.gle/7KUZ2hK7yPF91gcS6 پر 21 اگست تک رجسٹریشن کروانا ہوگا۔ رجسٹریشن کے لیے طلبہ اپنی پاسپورٹ سائز فوٹو اور بائیو ڈاٹا کی سافٹ کاپیز ساتھ رکھیں۔