Submitted by MSQURESHI on Thu, 09/02/2021 - 16:19
PRO Office Image اُردو یونیورسٹی، فاصلاتی کے فالو آن کورسز کے طلبہ رجسٹریشن PressRelease

اُردو یونیورسٹی، فاصلاتی کے فالو آن کورسز کے طلبہ رجسٹریشن
حیدرآباد، 2 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، نظامت فاصلاتی تعلیم کے فالو آن کورسز انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کے طلبہ کے لیے سال دوم اور سال آخر کی فیس کی ادائیگی کے لیے پورٹل 3 ستمبر 2021 ءسے کھولا جارہا ہے۔ پروفیسر ابوالکلام ، ڈائرکٹر ، نظامت کے مطابق فیس ادائیگی کا پورٹل 31 اکتوبر تک کھلا رہے گا۔ تمام طلبہ جو سال دوم یا سال آخر میں زیر تعلیم ہیں یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر رجسٹریشن کرتے ہوئے اپنی فیس جمع کرادیں۔