Submitted by MSQURESHI on Mon, 09/20/2021 - 09:39
PRO Office Image مانو میں سائبر سیکوریٹی پر فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام PressRelease

 مانو میں سائبر سیکوریٹی پر فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام
حیدرآباد 18 ستمبر(پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، شعبۂ کمپیوٹر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آئی سی ٹی اکیڈیمی، این آئی ٹی ، ورنگل کے زیر اہتمام الیکٹرانکس اینڈ آئی سی ٹی اسکیم کے تحت ”سائبر کرائمز اور سائبر سیکورٹی“ پر 10 روزہ آن لائن فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر کی سرپرستی میں یہ پروگرام 20 ستمبر سے یکماکتوبر تک ، 3 بجے دن منعقد ہوگا۔ وزارت الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی (MeitY)، حکومت ہند اس پروگرام کو اسپانسر کر رہی ہے۔
پروفیسر عبدالواحد ، ڈین ، سکول آف ٹیکنالوجی و صدر نشین پروگرام کے بموجب آئی آئی ٹی، این آئی ٹی اور آئی آئی آئی ٹی کے اساتذہ کے علاوہ وکٹوریہ یونیورسٹی، آسٹریلیا کے پروفیسرس کولیکچرس کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ این آئی ٹی ورنگل کے فیکلٹی ممبران پروگرام کا انعقاد کریں گے۔کورس کی کامیاب تکمیل پر امیدواروں کو سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں گے۔
ڈاکٹر سید امتیاز حسن ، صدر شعبۂ سی ایس اینڈ آئی ٹی، شریک صدر نشین ہیں۔ ایف ڈی پی کے کوآرڈینیٹرز ڈاکٹر بونتو کوٹھیا، اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔تفصیلات کے لیے https://manuu.edu.in/University/seminar-workshop پر لاگ ان کیا جاسکتا ہے۔