Submitted by MSQURESHI on Wed, 09/22/2021 - 15:59
وائس چانسلر اردو یونیورسٹی پروفیسر سید عین الحسن کا دورہ سری نگر PressRelease

وائس چانسلر اردو یونیورسٹی پروفیسر سید عین الحسن کا دورہ سری نگر
حیدرآباد، 22 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید عین الحسن نے وگیان پرسار، نئی دہلی اور سنٹرل یونیورسٹی کشمیر، گاندھربل کے اشتراک سے منعقدہ قومی اردو سائنس کانگریس کے سیشن ”اردو میں سائنس کی ترسیل، ترویج اور توسیع : امکانات اور مستقبل کے حوالے سے تنظیموں کا کردار“ کی صدارت کی اور خطاب کیا۔ سائنس کانگریس کا آج ہی افتتاح ہوا۔
اس موقع پر ڈاکٹر جاوید احمد وانی، ڈائرکٹر این آئی ایف ٹی، سری نگر نے پروفیسر عین الحسن سے ملاقات کرتے ہوئے اُن کے کیمپس کا دورہ کرنے کی درخواست کی اور باہمی دلچسپی کے تعلیمی مسائل پر گفتگو کی۔
پروفیسر سید عین الحسن نے مانو کے سری نگر ریجنل سنٹر کا دورہ کیا جہاں پر ڈاکٹر اعجاز اشرف، ریجنل ڈائرکٹر اور دیگر عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے نظامت فاصلاتی تعلیم سے مربوط مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 

مانو میں ایم اے، ایم سی جے، ایم ایس سی ، پیرا میڈیکل کورسز میں داخلے
بی اے، بی ایس سی و دیگر کورسز میں آن لائن داخلوں کی 30 ستمبرآخری تاریخ
حیدرآباد، 22 ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2021-22 میں میرٹ کی اساس پر ایم اے ، بی اے اور پیرا میڈیکل کورسز میں داخلوں کی توسیع شدہ آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔ لسانیات کے مختلف شعبوں، سماجی علوم، سائنسس اور کامرس میں پوسٹ گریجویشن اور انڈرگریجویشن سطح پر اردو میڈیم سے داخلے دیئے جارہے ہیں۔ پیشہ ورانہ پروگرامس میں جرنلزم، پیرامیڈیکل کورسز میڈیکل امیجنگ ٹکنالوجی اور میڈیکل لیباریٹری ٹکنالوجی کے علاوہ سوشل ورک پروگرام دستیاب ہیں۔ داخلے اور ای پراسپکٹس کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر لاگ ان کریں۔
پروفیسر ایم ونجا ، ڈائرکٹر نظامت داخلہ کے بموجب پوسٹ گریجویٹ پروگرامس میں اُردو، انگریزی، ہندی، عربی،مطالعات ترجمہ ،فارسی ؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات،سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سماجیات؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی) شامل ہیں۔ انڈر گریجویٹ بی اے، بی اے(آنرس) جے ایم سی، بی کام، بی ایس سی ؛ بیچلر آف ووکیشنل کورسس کے تحت میڈیکل امیجنگ ٹکنالوجی (ایم آئی ٹی) اور میڈیکل لیبارٹری ٹکنالوجی (ایم ایل ٹی)؛ برج (رابطہ) کورسز، لیٹرل انٹری کے تحت بی ٹیک اور پالی ٹیکنیک کورسز دستیاب ہیں۔لکھنو کیمپس میں اردو، فارسی، انگریزی اور عربی میں بی اے،ایم اے اور سری نگر کیمپس میں معاشیات، اسلامک اسٹڈیز، اردو اور انگریزی میں ایم اے کورسز دستیاب ہیں۔
جز وقتی ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ کورسز کی توسیع شدہ آخری تاریخ 10 نومبر ہے۔ تفصیلات یا کسی وضاحت کے لیے نظامت داخلہ کو admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کریں۔ موبائل نمبرات 9523558551, 9866802414, 6302738370, اور 9849847434 سے بھی رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔