Submitted by MSQURESHI on Thu, 10/07/2021 - 17:06
طلبہ میں کووِڈ احتیاطی اقدامات کے لیے والینٹرس کی مدد سودمند PressRelease

طلبہ میں کووِڈ احتیاطی اقدامات کے لیے والینٹرس کی مدد سودمند

طلبہ میں کووِڈ احتیاطی اقدامات کے لیے والینٹرس کی مدد سودمند
اُردو یونیورسٹی میں ویکسی نیشن کا دوسرا کیمپ۔ پروفیسر عین الحسن، پروفیسر رحمت اللہ و دیگر کی مخاطبت

حیدرآباد، 7 اکتوبر (پریس نوٹ) طلبہ کو ماسک لگانے، سماجی دوری برقرار رکھنے اور ویکسی نیشن کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے این سی سی اور این ایس ایس والینٹرس کی مدد بھی لی جانی چاہیے جو سودمند ہوسکتی ہے۔ نوجوانوں کو بظاہر ان کی بہتر قوت مدافعت کے باعث کووِڈ 19 سے خطرہ کم ہو سکتا ہے لیکن ان کے ذریعہ بزرگوں کو پہنچنے کا خطرہ ہوسکتا ہے۔ اس لیے احتیاطی اقدامات کی اب بھی ضرورت ہے۔ مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں آج منعقدہ کووڈ 19 کے دوسرے ویکسی نیشن کیمپ کا افتتاح کرنے کے بعد پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ مفت ویکسی نیشن ڈرائیو کا کویڈ پینڈیمک مانیٹرنگ ٹاسک فورس اور ڈین بہبودی ¿ طلبہ کے زیر اہتمام یونیورسٹی ہیلتھ سنٹر میں انعقاد کیا گیا۔ پروفیسر سید عین الحسن نے ہیلتھ سنٹر کی ٹیم کی ستائش کی۔ جو کیمپ کے انعقاد میں اہم رول ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تندرستی ہزار نعمت ہے۔ ہر ایک کو کووڈ سے بچنے کے لیے ٹیکہ لینا چاہیے۔ انہوں نے شعبوں اور کمیٹیوں کے صدور کو پُر اعتماد ہوکر اپنے منصوبے پیش کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ یونیورسٹی کے اراکین پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور ہر بہتر منصوبے کو تکمیل تک پہنچانے میں تعاون کریں گے۔ انہوں نے پروفیسر علیم اشرف جائسی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وہ شعبہ ¿ عربی کے صدر ہیں اور اپنی سماجی ذمہ داریاں بھی نبھاتے ہوئے یونیورسٹی کے لیے ٹیکہ اندازی پروگرام کا انعقاد کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سری لنگم پلی ڈویژن کے ہیلتھ انسپکٹر جناب پانڈو یادو کی شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت کی گئی۔
پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، پرو وائس چانسلر نے ریاستی اور مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ جن کے تعاون سے ٹیکہ اندازی پروگرام منعقد ہوا۔ اس کے لیے انہوں نے وزیر داخلہ حکومت تلنگانہ جناب محمد محمود علی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے ٹیکہ کی خوراکیں فراہم کرنے میں تعاون کیا۔ پروفیسر رحمت اللہ نے ڈاکٹر محمد کریم، ACSSEIP کی ستائش کی جنہوں نے کیمپس کے انعقاد میں نمایاں کوششیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی سے متعلقہ ہر فرد کو ٹیکہ لینا چاہیے۔ اس سے کویڈ 19 سے لڑنے میں مدد ملے گی۔
پروفیسر ایم ونجا، رجسٹرار انچارج و ڈائرکٹر نظامت داخلہ نے کہا کہ انہوں نے بالکل ابتداءمیں ہی ٹیکہ لے لیا تھا۔ اس لیے نوجوانوں کو بنا کسی ڈر و خوف کے ٹیکہ لینا چاہیے۔
پروفیسر علیم اشرف جائسی، صدر نشین کووڈ 19پینڈیمک مانیٹرنگ ٹاسک فورس و ڈین بہبودی ¿ طلبہ نے خیر مقدم کیا۔ ڈاکٹر اے انصاری، انچارج ہیلتھ سنٹر نے بتایا کہ یونیورسٹی کے مرکز صحت میں آکسیجن سلنڈر اور کنسنٹریٹرس موجود ہے۔ ڈاکٹر کے ایم ضیاءالدین نے کاروائی چلائی اور شکریہ ادا کیا۔

 

 مانو میں ڈاٹا سائنس اور مشین لرننگ پر فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام
حیدرآباد، 7 اکتوبر(پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، شعبہ کمپیوٹر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آئی سی ٹی اکیڈیمی، این آئی ٹی، ورنگل کے زیر اہتمام الیکٹرانکس اینڈ آئی سی ٹی اسکیم کے تحت ”ڈاٹا سائنس اور مشین لرننگ“ پر 10 روزہ آن لائن فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر کی سرپرستی میں یہ پروگرام 20 تا30اکتوبر منعقد ہوگا۔ وزارت الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی (MeitY)، حکومت ہند اس پروگرام کو اسپانسر کر رہی ہے۔
کوآرڈینیٹروکنوینر پروگرام، ڈاکٹر بونتو کوٹھیا، اسسٹنٹ پروفیسر ، شعبہ سی ایس اینڈ آئی ٹی کے بموجب آئی آئی ٹی، این آئی ٹی اور آئی آئی آئی ٹی کے اساتذہ کے علاوہ صنعتی ماہرین کولیکچرس کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ این آئی ٹی ورنگل کے فیکلٹی ممبران پروگرام کا انعقاد کریں گے۔کورس کی کامیاب تکمیل پر امیدواروں کو سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں گے۔
پروفیسر عبدالواحد ، ڈین ، اسکول آف ٹیکنالوجی ، صدر نشین پروگرام اور ڈاکٹر سید امتیاز حسن ، صدر شعبہ ¿ سی ایس اینڈ آئی ٹی، شریک صدر نشین ہیں۔ ڈاکٹر ایم سرینواس، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ سی ایس ای، این آئی ٹی، ورنگل پروگرام کے شریک کوآرڈینیٹر ہیں۔تفصیلات کے لیے ڈاکٹر کوٹھیا سے فون نمبر 9666995969 پررابطہ کریں رجسٹریشن کے لیے ویب سائٹ  https://forms.gle/rvbaRJY6mD4i6EVb8,  https://manuu.edu.in/University/event/7572 اور https://www.nitw.ac.in/eict/dsmlurdu1.php   ملاحظہ کریں۔