Submitted by MSQURESHI on Mon, 10/18/2021 - 16:26
PRO Office Image اُردو یونیورسٹی میں آئی ٹی آئی کی تیسری کونسلنگ PressRelease

اُردو یونیورسٹی میں آئی ٹی آئی کی تیسری کونسلنگ

حیدرآباد، 18اکتوبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ، آئی ٹی آئی کی چند مخلوعہ نشستوں پرداخلوں کے لیے تیسری کونسلنگ 28اکتوبر کو منعقد کی جارہی ہے۔ کونسلنگ صبح 9.30 بجے سے آئی ٹی آئی، مانوکیمپس، گچی باو ¿لی میں ہوگی۔فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 26 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ ڈاکٹر عرشیہ اعظم، پرنسپل کے بموجب مختلف آئی ٹی آئی ٹریڈز کی دستیاب مخلوعہ نشستوں کے لیے درخواست فارم دفتر آئی ٹی آئی، یونیورسٹی کیمپس یا ویب سائٹ manuu.edu.inسے حاصل کیے جاسکتے ہےں۔ مزید تفصیلات کے لیے شخصی طور پر دفتر آئی ٹی آئی سے یا فون نمبر 040-23008413، 7032623941پر ربط کریں۔