Submitted by MSQURESHI on Thu, 12/02/2021 - 15:51
PRO Office Image اُردو یونیورسٹی، فاصلا تی تعلیم میں رجسٹریشن کی تاریخ میں مزید توسیع PressRelease
اُردو یونیورسٹی، فاصلا تی تعلیم میں رجسٹریشن کی تاریخ میں مزید توسیع
حیدرآباد، 2 دسمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ، نظامت فاصلاتی تعلیم کے فالو آن کورسز کے طلبہ کے لیے فیس کی ادائیگی کی آخری تاریخ میں دیرانہ فیس کے ساتھ 11 دسمبر تک مزید توسیع کی گئی ہے۔ ایسے طلبہ جنہوں نے سال دوم یا سال آخر کا ابھی تک رجسٹریشن نہیں کیا ہے یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر دیرانہ فیس کی ادائیگی کے ساتھ رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔
پروفیسر رضا اللہ خان، ڈائرکٹر انچارج نظامت کے بموجب 2019 بیچ سمسٹر پروگرام کے طلبہ کو رجسٹریشن فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ انہیں صرف پہلے، تیسرے اور پانچویں سمسٹر میں فیس ادا کرنی ہوگی۔ یونیورسٹی ویب سائٹ پر فیس پورٹل کارکرد رہے گا۔