Submitted by MSQURESHI on Mon, 01/24/2022 - 17:10
PRO Office Image اردو یونیورسٹی میں اساتذہ کے لیے ای لرننگ پر 5روزہ آن لائن ورکشاپ PressRelease
 اردو یونیورسٹی میں اساتذہ کے لیے ای لرننگ پر 5روزہ آن لائن ورکشاپ
حیدرآباد، 24 جنوری (پریس نوٹ) مر کز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ اردو ذریعہ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی)، مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام اساتذہ کے لیے ای لرننگ پر 5 روزہ آن لائن ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لا یا جا رہا ہے۔ ورکشاپ 7تا 11فروری 2022 منعقد ہو گا۔ اس ورکشاپ میں مختلف ماہرین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ یہ ورکشاپ پروفیسر سید عین الحسن ،شیخ الجامعہ کی سر پرستی اور پروفیسرایس ایم رحمت اللہ ،نائب شیخ الجامعہ و پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج کی نگرانی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ اردو میڈیم اساتذہ اس لنک پر https://forms.gle/w4JZYrUC7kx1yr8D6 مفت رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ شرکا کو ای سر ٹیفیکٹ دیا جائے گا۔ دیگر شائقین آئی ایم سی، مانو کے یو ٹیوب (IMC MANUU Youtube) چینل پر 3:00 تا 4:30 بجے ورکشاپ کے رواں اجلاسوں کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ورکشاپ سے متعلق دیگر تفصیلات کے لئے ڈاکٹر عبدالصمد،اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ تعلیم و تربیت (9745301932)، ڈاکٹر عبدالباسط انصاری، نظامت فاصلاتی تعلیم(9335595659) سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

 

 

MANUU Pr 24-01-2022.pdf