
رفیع احمد کو شہری حکومت اور اقلیتیں کے موضوع پر پی ایچ ڈی
حیدرآباد، 27جنوری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبۂ نظم نسق عامہ کے اسکالر سید محمد رفیع احمد ولد جناب کے سید یعقوب کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنا مقالہ ”شہری حکومت اور اقلیتیں: آندھرا پردیش کے علاقہ رائلسیما کے شہری مقامی ادارہ جات میں مسلمانوں کی نمائندگی کا مطالعہ“ ، ڈاکٹر سید نجی اللہ، اسسٹنٹ پروفیسر کی نگرانی میں مکمل کیا۔ ان کا وائیوا 22 دسمبر 2021 کو منعقد ہوا تھا۔