Submitted by MSQURESHI on Fri, 03/25/2022 - 16:31
PRO Office Image مانو میں فاصلاتی تعلیم کے طلبہ کے لیے جاب میلہ PressRelease

مانو میں فاصلاتی تعلیم کے طلبہ کے لیے جاب میلہ
حیدرآباد، 25 مارچ (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، تربیت و تعیناتی سیل کے زیر اہتمام نظامت فاصلاتی تعلیم (ڈسٹنس ایجوکیشن) کے سالِ آخر اور کامیاب طلبہ کے لیے جاب میلہ (آن لائن و آف لائن) کا 29 اور 30 مارچ 2022 کو سی ایس ای اکیڈیمی بلڈنگ میں انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ ڈاکٹر محمد یوسف خان، انچارج تربیت و تعیناتی کے بموجب اہل طلبہ 27 مارچ تک لنک https://forms.gle/t4WKNx94HuY8feFF8 پر رجسٹریشن کروائیں۔ مزید تفصیلات موبائل نمبر 9848171044 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔