Submitted by MSQURESHI on Mon, 03/28/2022 - 10:57
PRO Office Image اُردو یونیورسٹی میں ترجمہ ورکشاپ کا کامیاب انعقاد PressRelease

اُردو یونیورسٹی میں ترجمہ ورکشاپ کا کامیاب انعقاد
حیدرآباد، 26 مارچ(پریس نوٹ) ڈائرکٹوریٹ آف ٹرانسلیشن اینڈ پبلی کیشنز (ڈی ٹی پی) ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی جانب سے 14 تا 17مارچ اور21تا25 مارچ 2022، ترجمہ ورکشاپ برائے تاریخ کا کامیاب انعقا دعمل میں آیا۔ ورکشاپ کے پہلے دن پروفیسرسید عین الحسن، وائس چانسلر نے ڈی ٹی پی کا دورہ کیا اور ورکشاپ کے تئیں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ترجمے کا یہ طریقہ ¿ کارمفیدو موثر ثابت ہوگا اور اس تجربے سے آئندہ بھی استفادہ حاصل کیا جا سکے گا۔ اس ورکشاپ میں مترجمین نے نظامت فاصلاتی تعلیم کی جانب سے چلائے جانے والے کورس ایم اے (تاریخ) کی متعددنصابی اکائیوںکا ترجمہ کیا۔ ڈائرکٹر ڈی ٹی پی ، پروفیسر محمد خالد مبشرالظفر نے بتایا کہ آئندہ بھی اس طرح کے ورکشاپس کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گااور نصابی و علمی مواد اور کب کے ترجم کے کام چلتے رہیں گے۔ اس موقع پر نظامت فاصلاتی تعلیم کے ڈائرکٹر پروفیسر رضاءاللہ خان نے بھی ورکشاپ کا دورہ کیا اور کام کے تئیں اطمینان کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں، یونیورسٹی کے مختلف اساتذہ پروفیسرسید محمود کاظمی ، صدر شعبہ ¿ ترجمہ، پروفیسر سیدعلیم اشرف جائسی، صدرشعبہ عربی،پروفیسر شمس الہدی ، ڈاکٹر ابو شہیم خان ، ڈاکٹر فہیم الدین احمد، ڈاکٹر محبوب باشا نے ورکشاپ مترجمین کو اپنے قیمتی مشوروں سے نوازا۔ ورکشاپ کا شعبہ ¿ ترجمہ کی کمپیوٹر لیب میں انعقاد عمل میں آیا۔ ورکشاپ کے کنوینر ڈاکٹر اسلم پرویز، ٹرانسلیٹر ڈی ٹی پی نے پروگرام کے اختتام پر تمام شرکا اور ڈی ڈی ای، ڈی ٹی پی اور یونیورسٹی کے ارکین کا ان کے تعاون کے لیے کا شکریہ ادا کیا۔

 

 

اردو یونیورسٹی میں فاصلاتی طرز پر ایم اے، بی کام میں داخلے جاری
جرنلزم اور ٹیچ انگلش جیسے ڈپلوما کورسز بھی دستیاب
حیدرآباد، 26 مارچ (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میںتعلیمی سیشن -22 2021کے فاصلاتی طریقہ تعلیم کے پروگراموں میں آن لائن داخلے جاری ہےں۔ایم اے اردو اور بی کام کے علاوہ ڈپلوما ان (ٹیچ انگلش اور جرنلزم اینڈ ماس کمیونکیشن) ؛ سرٹی فیکیٹ کورس (اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور فنکشنل انگلش) میں داخلے دئیے جارہے ہیں۔
پروفیسر محمد رضا اللہ خان، ڈائریکٹر انچارج، نظامت فاصلاتی تعلیم کے بموجب جنوری 2022 سیشن کے لیے ای پراسپکٹس اور آن لائن درخواست فارم ویب سائٹ manuu.edu.in/dde (داخلہ پورٹل manuuadmission.samarth.edu.in) پر دستیاب ہیں۔ آن لائن درخواست فارم داخل کرنے اور فیس کی ادائیگی کی آخری تاریخ 31 مارچ 2022 مقرر ہے۔
 مندرجہ بالا پروگرامس کے لیے درخواست فارم کو پراسپکٹس میں وضاحت کردہ رجسٹریشن فیس اور پروگرام فیس کے ساتھ آن لائن داخل کرنا ہوگا۔ امیدوار مزید تفصیلات کے لیے طلبہ رہبری یونٹ ہیلپ لائن 040-23008463 ، 23120600 (ایکسٹنشن 2207) اور 7793944799, 6005303261, 9891717026 سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ مزید تفصیلات کے لیے طلبہ حیدرآباد ، نئی دہلی، کولکتہ، بنگلور، ممبئی، پٹنہ، دربھنگہ ، بھوپال، رانچی، امراوتی، سری نگر، جموں، نوح (میوات) اور لکھنو میں واقع یونیورسٹی کے ریجنل / سب ریجنل سنٹرس سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں یا ویب سائٹ manuu.edu.in/dde ملاحظہ کرسکتے ہیں۔