Submitted by MSQURESHI on Wed, 05/25/2022 - 15:52
PRO Office Image مانو فاصلاتی امتحان فارم کے ادخال کا آغاز PressRelease

مانو فاصلاتی امتحان فارم کے ادخال کا آغاز
حیدرآباد،25 مئی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ، نظامت فاصلاتی تعلیم کی جانب سے یوجی‘ پی جی ‘ ڈپلوما (سالانہ) اور سرٹیفکیٹ کورسس کے طلبہ کو بیک لاگ پرچوں کی امتحان فیس سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔ امتحان فارم داخل کرنے کا عمل 26 مئی سے شروع ہورہا ہے اور 9 جون تک فارم جمع کرنے کی سہولت ہوگی۔
پروفیسر محمد رض ©اءاللہ خان، ڈائرکٹر کے بموجب2018 کے سالانہ بیچ (بی اے‘ بی کام‘ بی ایس سی) طلباءکو اس سال بیک لاگ فارم پ ±ر کرنے کی ضرورت نہیں ہے جبکہ 2017 اور اس سے پہلے کے بیچوں کے لیے بیک لاگ امتحان فارم پہلے سے موجودmanual طریقہ کار کے مطابق ہی بھرنا ہوگا۔ امپرومنٹ امتحان کے لیے طلبہ کویو جی کورسز کے لیے500 روپے فی پرچہ جبکہ پی جی کورسز کے لیے 750 روپے فی پرچہ فیس ادا کرنی ہوگی۔ مزید تفصیلات کے لیے متعلقہ ریجنل سنٹر‘ ذیلی ریجنل سنٹر اور لیرنر سپورٹ سنٹر کے کوآرڈنیٹر سے رابطہ کریں۔

اُردو یونیورسٹی کے ریگولر کورسس میں داخلے۔ دکن اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی کورس متعارف
انٹرنس کے ذریعہ داخلہ کے کورسز میںآن لائن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ یکمجون
حیدرآباد، 25 مئی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2022-23 کے لیے انٹرنس و میرٹ کی بنیاد پر ریگولر کورسس میں آن لائن داخلے جاری ہیں۔
اس سال ایچ کے شیروانی مرکز برائے مطالعاتِ دکن کی جانب سے حیدرآباد کیمپس میں پی ایچ ڈی مطالعات دکن کورس کا آغاز کیا جارہا ہے۔اس پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلے کے لیے تخصص کے میدانوں میں تاریخ‘ آثار قدیمہ‘ ثقافتی مطالعات‘ علاقائی مطالعات‘ دکنی زبان‘ ادب و ثقافت وغیرہ شامل ہےں۔ اس کے علاوہ ایم اے لیگل اسٹڈیز اور سرٹیفکیٹ کورسس میں فرانسیسی، روسی اور پشتو کے بھی نئے کورس شروع کیے گئے ہیں۔
انٹرنس کے ذریعہ داخلہ دئے جانے والے کورسز میں پی ایچ ڈی عربی، اردو، انگریزی، ہندی، فارسی، مطالعات ترجمہ ؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات، سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سوشیالوجی، دکن اسٹڈیز؛ تعلیم؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ مینجمنٹ، کامرس؛ ریاضی، طبیعات، کیمیا، نباتیات، حیوانیات اور کمپیوٹر سائنس شامل ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر انٹرنس کی اساس کے کورسز میں پوسٹ گریجویٹ پروگرامس ایم بی اے؛ ایم سی اے، ایم ٹیک (کمپیوٹرسائنس)، ایم ایڈ اور گریجویشن میں بی ایڈ، پیشہ ورانہ ڈپلوما کورسز میں ایلمنٹری ایجوکیشن (ڈی ایل ایڈ)؛ پالی ٹیکنک -ڈپلوما ان انجینئرنگ (سیول ، کمپیوٹر سائنس ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن،انفارمیشن ٹکنالوجی، میکانیکل،الیکٹریکل و الیکٹرانکس، آٹو موبائل اینڈ اپیرل ٹکنالوجیز انجینئرنگ) شامل ہیں۔ انٹرنس پر مبنی کورسس میں آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ یکم جون ہے۔
میرٹ کی اساس پر داخلے کے کورسز میں پوسٹ گریجویشن پروگرامس ایم اے اُردو، انگریزی، ہندی، عربی، مطالعات ترجمہ، فارسی ؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات، سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سماجیات، لیگل اسٹڈیز؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی) شامل ہیں۔ جزوقتی ڈپلوما پروگرامس میں اردو ، ہندی، عربی، فارسی اور اسلامک اسٹڈیز، تحسین غزل اور سرٹیفکیٹ کورسزمیں اردو، پشتو، فرانسیسی، روسی میں داخلے دستیاب ہیں۔ ان کورسز میں آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری 30 اگست ہے۔
مختلف کیمپسوں میں دستیاب کورسز وغیرہ کی مکمل معلومات یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر دستیاب نوٹفکیشن اور ای۔پراسپکٹس سے حاصل کی جاسکتی ہےں۔ تفصیلات یا کسی وضاحت کے لیے نظامت داخلہ کو admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کریں۔داخلہ ہیلپ ڈیسک رابطہ برائے عمومی رہنمائی کے لیے موبائل نمبرات 6207728673, 9866802414, 6302738370 & 9849847434 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔