اردو یونیورسٹی فاصلاتی طلبہ کے لیے دوبارہ داخلہ کی خصوصی مہم کا اعلان
حیدرآباد، 2 جون (پریس نوٹ)مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، نظامت فاصلاتی تعلیم کے طلبہ کے لیے دوبارہ داخلہ کی مہم کا اعلان کیا گیا ہے۔ جن طلبہ کے کورس کی تکمیل کی زیادہ سے زیادہ مدت 2020، 2021 یا 2022 کے دوران گذر گئی ہے اور جو کووڈ بحران کی وجہ سے اپنا کورس مکمل نہ کر سکے تھے یا اسائنمنٹ یا پراجیکٹس داخل نہ کرسکے تھے انہیں دوبارہ داخلہ کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ان طلبہ سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔
پروفیسر محمد رضا اللہ خان، ڈائرکٹر کے بموجب ایسے طلبہ کو دسمبر 2024 تک کورس کی تکمیل کا موقع رہے گا۔ کورس کی تکمیل کا یہ واحد موقع یونیورسٹی کے جشنِ سیمیں اور آتم نربھر بھارت خصوصی مہم کا حصہ ہے۔
نظامت نے 2005-06 اور اس کے بعد کے بیاچس (غیر CBCS، سالانہ طرز) کے طلبہ کے لیے دوبارہ داخلہ کے واحد موقع کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس مہم کے تحت طلبہ کو پرانے نصاب کے تحت دسمبر 2023 تک اپنے کورس کو مکمل کرنے کا واحد موقع فراہم کیا جارہا ہے۔
ان کے علاوہ 2018 (یو جی، پی جی، ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ پروگرام) اور 2019 کے سالانہ طرز کے طلباءکو بیک لاگ فارم بھرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یو جی، پی جی، ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورسز کے بیک لاگ پیپرز کے لیے دوبارہ داخلہ فیس کا پورٹل 13 جون تک کھلا رہے گا۔
پروگراموں اور فیس کے متعلق مزید تفصیلات کے لیے یونیورسٹی کی ویب سائٹ manuu.edu.in ملاحظہ کریں۔ طلبہ متعلقہ علاقائی مراکز، ذیلی علاقائی مراکز اور لرنر سپورٹ سنٹرس کے کوآرڈینیٹرس سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔
ممبئی بین الاقوامی فلم فیسٹول میں رضوان احمد کی ماسٹر کلاس
میڈیا سنٹر ، اردو یونیورسٹی کے ڈائرکٹر کو اہم شخصیات کے ہمراہ منفرد اعزاز