مرزا منیب منان کو تعلیم و تربیت میں پی ایچ ڈی
PressRelease
”دارا شکوہ امن کا امین“ مانو میں بین الاقوامی کانفرنس
حیدرآباد، 8 جولائی (پریس نوٹ)مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے سلور جوبلی سال کے سلسلے میں شعبہ ¿ فارسی ”مجمع البحرین دارا شکوہ :مذہبی اور روحانی نظریہ صلح کل کی مشعل راہ" کے موضوع پر 26 اور 27 جولائی 2022کو بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کر رہا ہے۔
پروفیسر شاہد نوخیز اعظمی، صدر شعبہ ¿ فارسی و ڈائرکٹر کانفرنس کے بموجب جناب سید مختار عباس نقوی، سابق مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور، افتتاحی اجلاس کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ یونیورسٹی کے چانسلر، جناب ممتاز علی‘سرپرست اعلیٰ‘ کلیدی خطبہ پیش کریں گے جبکہ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلراس کانفرنس کے سرپرست ہوں گے ۔
ڈاکٹر کرشنا گوپال، ممتاز اسکالر، دارا شکوہ اسٹڈیز 27 جولائی کو اختتامی اجلاس میں بحیثیت مہمانِ خصوصی کلیدی خطبہ دیں گے۔پروفیسر طارق منصور، وائس چانسلر، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، پروفیسر نجمہ اختر، وائس چانسلر، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی، آقائی ڈاکٹر محمد علی ربّانی،کلچرل کونسلر،ایران کلچر ہاو ¿س، نئی دہلی، حاجی سید سلمان چشتی، گدی نشین، درگاہ اجمیر شریف، پروفیسر شیخ عقیل احمد، ڈائرکٹر، این سی پی یو ایل، نئی دہلی اور شام کے ممتاز اسکالر جناب عمرو حسن کانفرنس کے مدعو مقررین ہوں گے۔
کانفرنس کے انعقاد کا مقصد دارا شکوہ کی کثیر جہتی تاریخی شخصیت اور اُن کی معرکتہ الارا تصنیف”مجمع البحرین“ سے واقفیت ہے۔ دارا شکوہ کی تصنیف مذاہب کے تقابلی مطالعہ پر اولین تصانیف میں شمار کی جاتی ہے۔ اپنے دور کے سیاسی منظر نامے کے اعتبار سے اس کتاب کو مذہب اور روحانیت کے تئیں تکثیری رویہ کی امین قرار دیا جاسکتا ہے۔
پروفیسر عزیز بانو، ڈین اسکول برائے السنہ، لسانیات و ہندوستانیات،ڈاکٹر اشفاق چاند، صدر، شعبہ فارسی‘ عثمانیہ یونیورسٹی، ڈاکٹر قیصر احمد، مانو اور ڈاکٹر محشر کمال، ایفلو کانفرنس کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ہیں۔
مرزا منیب منان کو تعلیم و تربیت میں پی ایچ ڈی
حیدرآباد، 8 جولائی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبہ ¿ تعلیم و تربیت کے اسکالر مرزا منیب منان ولد مرزا عبدالمنان کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنا مقالہ ”شیخ العالم کی تعلیمی فکر اور موجودہ نظامِ تعلیم سے مطابقت“ ڈاکٹر طارق احمد مسعودی، اسسٹنٹ پروفیسر کی نگرانی میں مکمل کیا۔ ان کا وائیوا 16 جون کو منعقد ہوا تھا۔