مانو آئی ٹی آئی حیدرآباد میں داخلوں کا آغاز
حیدرآباد، 12جولائی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی) ، حیدرآباد میں داخلوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ ڈاکٹر محمد یوسف خان، پرنسپل انچارج، آئی ٹی آئی کے بموجب ڈرافٹسمین سیول، ریفریجریشن اینڈ ایئر کنڈیشننگ، الیکٹریشین، الیکٹرانک میکانک اور پلمبنگ جیسے روزگار پر مبنی کورسز میں داخلے کے لیے درخواست فارمس یکماگست 2022 تک شخصی طور پر دفتر آئی ٹی آئی، مانو کیمپس، گچی باﺅلی، حیدرآباد میں داخل کیے جاسکتے ہیں۔ داخلہ فارم یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in یا دفتر آئی ٹی آئی سے مفت حاصل کیا جاسکتا ہے۔
درخواست گذاروںکا دسویں سطح پر اُردو بطور مضمون زبان ذریعہ تعلیم کامیاب ہونا ضروری ہوں۔ تمام پروگرامس کا ذریعہ تعلیم اردو ہے۔ داخلہ میرٹ کی بنیاد پرہوگا۔ تمام پروگرامس کے لیے کوئی فیس نہیںلی جائے گی۔ البتہ قابل واپسی احتیاطی رقم 60/- روپئے داخلے کے وقت ڈپازٹ کرنی ہوگی۔ حکومت ہند کے قواعد کے مطابق ریزرویشن پالیسی کا اطلاق ہوگا۔ مزید تفصیلات ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ تفصیلات 040-23008413 یا 07032623941 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
واضح رہے کہ آئی ٹی آئی دربھنگہ (بہار) میں بھی داخلے جاری ہیں۔ دربھنگہ میں فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 22 جولائی ہے۔
------------------------------
”تصوف اور بھکتی: اشتراک و امتیاز “
مانو کے یو ٹیوب چینل پر ممتاز اسکالر شمیم طارق کا لائیو انٹرویو
حیدرآباد، 12جولائی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام معروف نقاد، محقق اور کالم نگار جناب شمیم طارق کا لائیو انٹرویو 15جولائی کو ہندوستانی وقت کے مطابق ٹھیک 4 بجے یونیورسٹی کے انسٹرکشنل میڈیا سنٹر کے یوٹیوب چینل (imcmanuu)کے علاوہ فیس بک اور ٹوئٹر پر راست نشر کیا جائے گا۔ گفتگو کا موضوع ہے ”تصوف اور بھکتی: اشتراک و امتیاز“۔ ڈاکٹر فیروز عالم، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو، انٹرویو لیں گے۔ موضوع سے دلچسپی رکھنے والے صاحبان لنک https://www.youtube.com/watch?
----------
عطاءاللہ نیازی کو پاور سیکٹر کی مالی کارکردگی کے موضوع پر پی ایچ ڈی
ٖٖحیدرآباد، 12جولائی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبہ مینجمنٹ و کامر س کے ریسرچ اسکالر عطاءاللہ نیازی ولد غلام محمد کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنا مقالہ ”ہندوستان میں پاور سیکٹر کی مالی کارکردگی کا جائزہ: جموں و کشمیر اسٹیٹ پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈکی ایک کیس اسٹڈی“، پروفیسر نثار احمد آئی ملا کی نگرانی میں مکمل کیا۔ ان کا وائیوا 22 جون کو منعقد ہوا تھا۔ عطا اللہ نیازی مانو 2017-18 میں اسٹوڈنٹس یونین کے صدر رہ چکے ہیں۔