اُردو ادب میں تقسیم ہند کی عکاسی پر مانو میں سمینار
PressRelease
اُردو ادب میں تقسیم ہند کی عکاسی پر مانو میں سمینار
حیدرآباد، 10 اگست (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ، شعبہ سماجیات اور اندرا گاندھی نیشنل سنٹر فار آرٹس (جنپد ڈویژن - وزارتِ ثقافت، حکومت ہند) کے اشتراک سے ”اردو ادب میں تقسیم کی عکاسی“ کے زیر عنوان 11 اگست کو سید حامد مرکزی کتب خانہ آڈیٹوریم میں صبح 10 بجے ایک روزہ سمینار کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
پروفیسر پی ایچ محمد، صدر شعبہ و کنوینر سمینار کے بموجب ”تقسیم کی ہولناکیوں کا یادگار دن“ اور ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کی تکمیل پر جاری آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت اس سمینار کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر سمینار کا افتتاح کریں گے۔
پروفیسر نسیم الدین فریس، پروفیسر شگفتہ شاہین، پروفیسر ابوالکلام، ڈاکٹر آمنہ تحسین اور ڈاکٹر محمد احتشام اختر اردو ادب میں تقسیمِ ہند کی عکاسی کے موضوع پر مقالے پیش کریں گے۔