اُردو یونیورسٹی میں یومِ آزاد تقاریب
PressRelease
اُردو یونیورسٹی میں یومِ آزاد تقاریب
مختلف ادبی و ثقافتی مقابلے۔ خون کا عطیہ کیمپ، کتابوں کی نمائش بھی شا مل
حیدرآباد، 4نومبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، میں مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش و قومی یومِ تعلیم تقاریب کا 7 نومبر کو 11 بجے دن، مانو ماڈل اسکول، وٹے پلی، فلک نما میں آغاز ہو رہا ہے۔ افتتاحی اجلاس کی صدارت پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر کریں گے۔ ممتاز ادیب و کالم نگار ڈاکٹر اودیش رانی باوا، مہمانِ خصوصی ہوں گی۔ ڈاکٹر اشتیاق احمد، رجسٹرار مہمانِ اعزازی ہوں گے۔ اس کے علاوہ ماڈل اسکول کے طلبہ کا رنگا رنگ پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ ڈاکٹر کفیل احمد، پرنسپل ماڈل اسکول پروگرام کے کو آرڈنیٹر ہیں۔ اسی دن سی پی ڈی یو ایم ٹی آڈیٹوریم میں 3 بجے دن تحریری مقابلے منعقد ہوں گے۔ ڈاکٹر محمد اطہر حسین، کوآرڈنیٹر ہیں۔ مرکز مطالعاتِ اردو ثقافت میں 3:30 بجے دن کتابوں کی نمائش اور مولانا آزاد کی نادر تصاویر کی نمائش کا اہتمام کیا جائے گا۔ جناب حبیب احمد اس کے کوآرڈنیٹر ہیں۔
اسٹاف کے بچوں کے ثقافتی پروگرامس 8 نومبر کو صبح 11 بجے سے ہوں گے۔ جس میں چھوٹی جماعتوں کے لیے نظمیں اور بڑی جماعتوں کے لیے ڈرائنگ/ پینٹنگ مقابلے ہوں گے۔ ڈاکٹر ظفر احمد (گلزار) اس کے کوآرڈنیٹر ہیں۔ 9 نومبر کو 3 بجے دن سی یو سی ایس سمینار ہال میں کوئز مقابلہ ہوگا۔ جناب ڈاکٹر جرار احمد اس کے کوآرڈنیٹر ہیں۔آزاد واک کا 10 نومبر کو 4 بجے دن اوپن ایئر تھیٹر سے یونیورسٹی مین گیٹ تک اہتمام کیا جائے گا۔ جناب معراج احمد اس کے کوآرڈنیٹر ہیں۔ خون کا عطیہ کیمپ کا یونیورسٹی ہیلتھ سنٹر میں صبح 10 بجے اہتمام کیا جائے گا۔ پروفیسر محمد فریاد کوآرڈنیٹر ہوں گے۔ 11 نومبر کو یومِ آزاد و قومی یومِ تعلیم کے موقع پر آزاد یادگاری خطبہ منعقد کیا جائے۔ ڈاکٹر احمد خان، ڈائرکٹر سی یو سی ایس اس کے کوآرڈنیٹر ہوں گے۔