Submitted by MSQURESHI on Fri, 03/17/2023 - 22:04
PRO Office Image مانو کے یو جی ریگولر کورسس میں داخلے، آخری تاریخ میں 30 مارچ تک توسیع PressRelease

مانو کے یو جی ریگولر کورسس میں داخلے، آخری تاریخ میں 30 مارچ تک توسیع

حیدرآباد، 17 مارچ (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2023-24 کے لیے کامن یونیورسٹی انٹرنس ٹیسٹ (CUET) 2023 کے ذریعے انڈر گریجویٹ ریگولر کورسز میں آن لائن داخلوں کی آخری تاریخ میں 30 مارچ تک توسیع کی گئی ہے۔

امیدواروں کو CUET کی ویب سائٹ https://cuet.samarth.ac.in/پر دستیاب آن لائن درخواست فارم کو پُر کرنا ہوگا۔ یو جی ریگولر کورسز کے لیے تفصیلی پراسپکٹس   manuu.edu.in پر دستیاب ہے۔ روفیسر ایم وناجا، ڈائرکٹر نظامت داخلہ کے بموجب مانو میں قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مطابق رواں سال چار سالہ یو جی آنرز، ریسرچ پروگرام ملٹی ڈسپلنری طرز میں ایک سے زائد انٹری اور ایگزٹ کے ساتھ شروع کیا جا رہا ہے۔یو جی ریگولر کورسز میں بی اے، بی اے آنرس (جنرل اور جرنلزم و ماس کمیونکیشن ) بی کام آنرس ، بی ایس سی آنرس (ریاضی، طبیعیات، کیمیائ) ، بی ایس سی آنرس (ریاضی، طبیعیات، کمپیوٹر سائنس) ، بی ایس سی آنرس (حیوانیات، نباتیات، کیمیائ) بی ووک میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) اور بی ووک میڈیکل لیباریٹری ٹکنالوجی (ایم ایل ٹی) شامل ہیں۔

پی جی، بی ٹیک، بی ایڈ، ڈی ایل ایڈ، ڈپلوما انجینئرنگ، ریسرچ پروگرامس اور سرٹیفکیٹ کورسس میں داخلے کے لیے یونیورسٹی علیحدہ اعلامیہ جاری کرے گی۔

-------------------------------------------------

 مانو میں ڈاکٹر سید تقی عابدی کا توسیعی لیکچر

حیدرآباد، 17 مارچ (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ، شعبہ فارسی و مرکز مطالعات وسط ایشیاءکے زیر اہتمام 21 مارچ 11 بجے دن، سید حامد لائبریری آڈیٹوریم میں ایک توسیعی لیکچر کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر سیدہ عصمت جہاں، صدر شعبہ کے کے بموجب معروف محقق، نقاد، دانشور اردو و فارسی کے ممتاز اسکالر ڈاکٹر سید تقی عابدی (کنیڈا) کا ”جشن نو روز کی روایت و اہمیت- برصغیر کے تناظر میں“ کے موضوع پر توسیعی خطبہ پیش کریں گے۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر صدارت کریں گے۔