ارحان یلمان، قونصل جنرل، ترکی کا دورۂ مانو، پروفیسر عین الحسن سے ملاقات
PressRelease
ارحان یلمان، قونصل جنرل، ترکی کا دورۂ مانو، پروفیسر عین الحسن سے ملاقات
حیدرآباد، 3 اپریل (پریس نوٹ) ارحان یلمان اوکان، قونصل جنرل، جمہوریہ ترکی قونصل جنرل متعینہ حیدرآباد نے آج مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کا دورہ کیا اور پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر سے ملاقات کی۔
قونصل جنرل نے تعلیمی پروگراموں میں ترک جامعات اور مانو کے درمیان یادداشت مفاہمت (ایم او یو) کے امکان پر تبادلہ خیال کیا۔
پروفیسر عین الحسن نے مہمان سفارتکار سے ملاقات کے دوران باہمی تعاون کے ممکنہ شعبوں کی نشاندہی کی ۔ مجوزہ تعاون سے ہندوستان اور ترکی کے درمیان علمی اور ثقافتی تبادلے کو فائدہ اور فروغ ملنے کی امید ہے۔
اس موقع پر پروفیسر شگفتہ شاہین، او ایس ڈی I، بھی موجود تھیں۔