Submitted by MSQURESHI on Wed, 04/19/2023 - 16:30
اُردو یونیورسٹی کو حکومتِ تلنگانہ کے گولڈ گارڈن ایوارڈکا حصول PressRelease

 

اُردو یونیورسٹی کو حکومتِ تلنگانہ کے گولڈ گارڈن ایوارڈکا حصول

حیدرآباد، 19 اپریل (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کو محکمہ باغبانی ، حکومت تلنگانہ سے 7 ویں گارڈن فیسٹول اور پہلے فارمنگ فیسٹول میں بہترین باغات کے زمرہ میں پہلا انعام حاصل ہوا۔ تلنگانہ کے وزیر زراعت و باغبانی جناب ایس نرنجن ریڈی نے 15 اپریل کو باغ عامہ ، حیدرآباد میں منعقدہ ایک تقریب میں گولڈ گارڈن ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ یونیورسٹی کے ایگزیکیٹو انجینئر جناب ناگیشور ریڈی، انجینئرنگ سیکشن کے حوالے کیا۔ جناب سید عبدالقدیر، انچارج ہارٹیکلچر، مانو ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر پلا راجیشور ریڈی، ایم ایل سی و صدر نشین رعیتو بندھو سمیتی بحیثیت مہمانِ اعزازی موجود تھے۔

پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر اور پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار نے منفرد ایوارڈ کے حصول پر مانو برادری بالخصوص انجینئرنگ سیکشن کو مبارکباد دی۔ جناب ناگیشور ریڈی نے آج وائس چانسلر سے ایوارڈ کے ساتھ ملاقات کی۔

پروفیسر عین الحسن نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی یونیورسٹی میں اسی طرح سرسبزی و شادابی برقرار رہے گی۔

اردو یونیورسٹی نے مرکزی حکومت کے تعلیمی اداروں کی جانب سے باغات کے مینٹیننس کے زمرہ میں فیسٹول میں حصہ لیا تھا۔ اس سلسلے میں محکمہ کی ایک ٹیم نے 23 جنوری 2023 کو اردو یونیورسٹی کا دورہ کرتے ہوئے یہاں موجود باغات، شجر کاری، سرسبزی کا معائنہ کیا تھا۔

--------------------------------------------------------------------------

اُردو یونیورسٹی، فاصلاتی فالو آن کورسز میں رجسٹریشن

حیدرآباد، 19 اپریل (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، نظامت فاصلاتی تعلیم کے فالو آن کورسز میں رجسٹریشن کے لیے فیس کا پورٹل 6 مئی 2023 تک کھلا رہے گا۔ پروفیسرمحمد رضا اللہ خان، ڈائرکٹر، نظامت فاصلاتی تعلیم کے بموجب ایم اے (عربی) اور بی اے، بی ایس سی، بی کام (2020 کے سمسٹر بیچ اور 2019 سمسٹر بیچ کے مابقی طلبہ) اپنا رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.edu.in/dde ملاحظہ کریں۔