Submitted by MSQURESHI on Wed, 05/03/2023 - 16:23
اُردو یونیورسٹی میں داخلوں کا آغاز۔ 8 نئے کورسس متعارف PressRelease

اُردو یونیورسٹی میں داخلوں کا آغاز۔ 8 نئے کورسس متعارف
پی ایچ ڈی، پیرا میڈیکل و سائنسی علوم میں پی جی کورسس۔ پیشہ ورانہ اور تکنیکی پر وگرامس دستیاب
حیدرآباد، 3 مئی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے تعلیمی سال 2023-24 کے لیے مرکزی کیمپس حیدرآباد اور دیگر سٹیلائٹ کیمپسوں لکھنو و سری نگر کے علاوہ مختلف ریاستوں میں موجود کالجس آف ٹیچر ایجوکیشن (سی ٹی ایز) اور پالی ٹیکنیکس کے لیے ریگولر کورسس میں آن لائن داخلوں کااعلامیہ جاری کردیا ہے۔ اردو میڈیم میں اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے والی ملک کی یہ واحد جامعہ ہے۔ جسے حال ہی میں NAAC سے A+ گریڈ حاصل ہوا ہے۔ گذشتہ برسوں شروع کیے گئے بی ووک کورسز کے طلبہ کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر اس سال ماسٹر آف ووکیشنل کورس (ایم ووک) کا آغاز کیا گیا ہے۔ اسی طرح ایم ووک (میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوجی اور میڈیکل لیباریٹری ٹیکنالوجی) نئے کورسز میں شامل ہیں۔ ان کے علاوہ اردو ثقافتی مطالعات اور تقابلی مطالعات میں پی ایچ ڈی، ایم ایس سی (طبیعیات، کیمیائ، نباتیات اور حیوانیات) ، کل وقتی پی جی ڈپلوما ٹیچنگ انگلش؛ تلگو، کشمیری اور ترکی زبان کے سرٹیفکیٹ کورسز شامل ہیں۔
پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار کے جاری کردہ اعلامیہ کے بموجب انٹرنس کے ذریعہ داخلہ دئے جانے والے کورسز میں پی ایچ ڈی عربی، اردو، انگریزی، ہندی، فارسی، مطالعات ترجمہ ، تقابلی مطالعات ؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات، سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سوشیالوجی، دکن اسٹڈیز، اردو ثقافتی مطالعات؛ تعلیم؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ مینجمنٹ، کامرس؛ ریاضی، طبیعیات، کیمیا، نباتیات، حیوانیات اور کمپیوٹر سائنس شامل ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر انٹرنس کی اساس کے کورسز میں پوسٹ گریجویٹ پروگرامس ایم بی اے؛ ایم سی اے، ایم ٹیک (کمپیوٹرسائنس)، ایم ایڈ اور بی ایڈ، یو جی میں بی ٹیک (کمپیوٹر سائنس) اور بی ٹیک (سی ایس) لیٹرل انٹری شامل ہیں۔
پیشہ ورانہ ڈپلوما کورسز میں ایلمنٹری ایجوکیشن (ڈی ایل ایڈ)؛ پالی ٹیکنک -ڈپلوما ان انجینئرنگ (سیول ، کمپیوٹر سائنس، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن، انفارمیشن ٹکنالوجی، میکانیکل، الیکٹریکل و الیکٹرانکس، آٹو موبائل اینڈ اپیرل ٹکنالوجیز انجینئرنگ) شامل ہیں۔ انٹرنس کے کورسس میں آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 28 مئی 2023ہے۔
میرٹ کی اساس پر داخلے کے کورسز میں یم اے (اُردو، انگریزی، ہندی، عربی، فارسی، مطالعاتِ ترجمہ، مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات،اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سماجیات، لیگل اسٹڈیز)، ایم ایس ڈبلیو(سوشل ورک)، ایم اے صحافت و ترسیل عامہ ، ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی، طبیعیات، کیمیائ، نباتیات، حیوانیات)، ایم ووک (میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی ) ، ایم ووک (میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوجی) ، پی جی ڈپلوما اِن ٹیچنگ انگلش (کل وقتی)، پی جی ڈپلوما پروگرام (جز وقتی) (فنکشنل اردو ، ہندی اور ٹرانسلیشن، پروفیشنل عربک، ٹرانسلیشن؛ ڈپلوما پروگرام (جزوقتی ) (تحسین غزل، عربی، فارسی، پشتو، فرانسیسی، روسی اور اسلامک اسٹڈیز )، سرٹیفکیٹ پروگرام (جز وقتی) (اردو، مہارت عربی، فارسی، پشتو، فرانسیسی، روسی، تلگو، کشمیری اور ترکی) میں داخلے دستیاب ہیں۔ ان کورسز میں آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری 24 جولائی ہے۔
لکھنو ¿ کیمپس میں اردو، انگریزی، عربی اور فارسی میں ایم اے اور پی ایچ ڈی پروگرامس دستیاب ہیں۔ سری نگر کیمپس میں معاشیات، اسلامک اسٹڈیز، اردو اور انگریزی میں ایم اے و پی ایچ ڈی اور فارسی میں ایم اے میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔کالجز آف ٹیچر ایجوکیشن بھوپال(مدھیہ پردیش)، دربھنگہ(بہار) میں بی ایڈ، ایم ایڈ اور پی ایچ ڈی ان ایجوکیشن اور کالجز آف ٹیچر ایجوکیشن سری نگر (کشمیر) ، آسنسول(مغربی بنگال)، اورنگ آباد(مہاراشٹرا)، سنبھل (اترپردیش)، نوح (ہریانہ) اور بیدر (کرناٹک) میں بی ایڈ کورس دستیاب ہے۔ پالی ٹیکنک ڈپلوما ان سیول انجینئرنگ؛ کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن انجینئرنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ کے ڈپلوما، حیدرآباد میں، پالی ٹیکنک انجینئرنگ ڈپلوما ان سیول انجینئرنگ؛ کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن انجینئرنگ کے ڈپلوما دربھنگہ(بہار) اور بنگلورو( کرناٹک) میں دستیاب ہیں۔ جبکہ سیول انجینئرنگ،میکانیکل انجینئرنگ، الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس انجینئرنگ اور اپیرل ٹکنالوجیز انجینئرنگ، کڑپہ ۔آندھراپردیش میں اور سیول انجینئرنگ، میکانیکل انجینئرنگ، الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس انجینئرنگ اور آٹوموبائل انجینئرنگ ،کٹک ۔ اڈیشہ میں دستیاب ہیں۔
درخواستیں صرف آن لائن ہی قبول کی جائیں گی۔ ای پراسپکٹس اور فارم داخلوں کی آخری تاریخ تک یونیورسٹی ویب سائٹ پر دستیاب رہیں گے۔ تفصیلات یا کسی وضاحت کے لیے نظامت داخلہ کو admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کریں۔داخلہ ہیلپ ڈیسک رابطہ برائے عمومی رہنمائی کے لیے موبائل نمبرات 6207728673, 9866802414, 6302738370, 8527164610 اور 8178388177 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ ایس سی /ایس ٹی/اوبی سی/معذور /ای ڈبلیو ایس امیدواروں کے مختلف پروگراموں میں داخلے کےلئے تحفظات حکومت ہند کے ضوابط کے مطابق رہیں گے۔ یونیورسٹی میں ہاسٹل کی محدود گنجائش فراہم ہے۔اسی دوران یونیورسٹی کے انڈرگریجویشن پروگراموں میں داخلے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے تحت منعقد ہونے والے کامن یونیورسٹی انٹرنس ٹیسٹ (CUET) کے ذریعے دیئے جارہے ہیں۔

 

MANUU Pr 03-05-2023.pdf