common-banner
Press Releases

MANUU PR: Model School student bags first prize in National Science Fair AND Gender Sensitization Course concludes

Hyderabad,


اردو یونیورسٹی کا نام عالمی سطح کی جامعات میں شامل اساتذہ ، طلبہ اور فارغین میں جشن کا ماحول حیدرآباد، 6 نومبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کو عالمی سطح پر معیاری جامعات کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔ کواکریلی سائمنڈس (QS) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں اس بات کی اطلاع دی گئی۔ یہ فہرست بر اعظم ایشیاءکے 1500 بہترین تعلیمی اداروں پر مشتمل ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کواکریلی سائمنڈس عالمی سطح کا تعلیمی تجزیاتی خدمات فراہم کرنے والا ادارہ ہے جو ہر سال عالمی سطح پر QS ورلڈ رینکنگ کی فہرست جاری کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ عالمی سطح کی یونیورسٹیوں کی اس فہرست میں تلنگانہ کے جو یونیورسٹیز شامل ہیں ان میں یونیورسٹی آف حیدرآباد اور عثمانیہ یونیورسٹی کے علاوہ انگلش اینڈ فارن لینگویج یونیورسٹی شامل ہے۔ اس عالمی جامعاتی فہرست میں ہندوستان سے جملہ 292 اداروں کو شامل کیا گیا ہے۔ عالمی سطح کی یونیورسٹیوں کی رینکنگ میں مانو کی شمولیت کی اطلاع پر یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ پروفیسر سید عین الحسن نے اپنی مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اردو یونیورسٹی اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ اردو یونیورسٹی، قومی تعلیمی پالیسی کے نفاذ میں بھی دیگر جامعات پر سبقت رکھتی ہے۔ حال ہی میں مانو کی اسکالر کے بین موضوعاتی تحقیق کے تحت لکھے گئے دو سائنسی مقالے جو فزکس اور بائیولوجی مضمون کا احاطہ کرتے ہیں کو نامور بین الاقوامی جریدہ سائنٹفک رپورٹس نے جگہ دی ہے۔ یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر اشتیاق احمد نے کہا کہ اردو یونیورسٹی مسلسل ترقی کی جانب رواں دواں ہے۔ یہاں پر قانون، پیرامیڈیکل کورسز اور آئی ٹی جیسے مضامین اعلیٰ و پروفیشنل تعلیم کا نظم ہے۔ اس کے علاوہ فیشن ڈیزائننگ اور انٹیریئر ڈیزائننگ کے بشمول جملہ 120 کورسز دستیاب ہیں۔ عالمی جامعات کی درجہ بندی میں مانو کی شمولیت پر یونیورسٹی کے اساتذہ، طلبہ اور غیر تدریسی عملے نے بھی مسرت کا اظہار کیا۔