common-banner
Press Releases

Press Note: 5th Social Science Congress 2022

Hyderabad,


مانو میں پانچویں قومی اردو سماجی علوم کانگریس کا 2اور 3 فروری 2022کو اہتمام
مقالہ نگاروں کو ضروری اطلاع۔ پروفیسرفرید ہ صدیقی، ڈین، اسکول برائے فنون و سماجی علوم و کنوینر کا بیان
حیدرآباد، 20 دسمبر(پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے اسکول برائے فنون و سماجی علوم کے زیر اہتمام پانچویں قومی اردو سماجی علوم کانگریس 2022  کا 2 اور 3 فروری کو آن لائن اہتمام کیا جارہا ہے۔ کانگریس کا موضوع ”جنوبی ایشیاءمیں سماجی علوم“ رکھا گیاہے۔
پروفیسرفریدہ صدیقی، ڈین، اسکول برائے فنون و سماجی علوم و کنوینر کانگریس‘ نے بتایا کہ مذکورہ کانگریس کے انعقاد میں سماجی علوم کے آٹھ شعبہ جات کے علاوہ تین سنٹرز‘ البیرونی سنٹر فار اکسکلیوزن اینڈ انکلیسیو پالیسی، سنتر فار دکن استڈیز اور سنٹر فار ویمن اسٹڈیز حصہ لے رہے ہیں۔ کانگریس کے ذیلی عنوانات میں ،جنوبی اےشےا مےں تانیثےت: نئے تحدیدات اور مذاکرات، جنوبی اےشےا مےںنظم و نسقِ عامہ، ما بعد کو رونا کے پس منظر مےں سوشل ورک کو در پےش چیلنجز اور امکانات ،جنوبی اےشےا مےںاسلامک اسٹڈیز: رجحانات اور امکانات ، جنوبی اےشےا مےںتاریخی تحقیق مےں ہونے والی نئی تبدیلےاں،جنوبی اےشےا مےں وبا ءاور سےاست، جنوبی اےشےا مےں اقتصادی ترقی: کووڈ وباءکے تناظر مےں، جنوبی اےشےا مےں نقلِ مکانی اور ثقافتی تبادلہ جےسے موضوعات شامل ہیں۔
ڈاکٹر کنیز زہرا‘ کو کنوینر کانگریس ‘ کے بموجب مقالے صرف اردو (ان پیج یا یونیکوڈ) میں پیش کیے جانے چاہئیں۔ مقالہ کی تلخیص داخل کرنے کی آخری تاریخ 5 جنوری2022/ہے۔ داخل کردہ مقالوں کی تلخیص کے انتخاب کی معلومات 7جنوری2022/ تک دے دی جائے گی۔مکمل مقالہ داخل کرنے کی آخری تاریخ 25 جنوری2022/ رکھی گئی ہے۔ مقالے کے ساتھ مقالہ نگار اپنا مکمل نام، پتہ اور رابطہ کی تمام تفصیلات فراہم کریں۔ تلخیص اور مقالے ای میل nusscmanuu@gmail.com پر بھیجے جاسکتے ہیں۔ آن لائن رجسٹریشن فارم یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر دستیاب رہے گا۔ کانگریس کا لنک رجسٹرڈ شدہ شرکاءکو ہی فراہم کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات فون نمبرات 9848248946 یا ای میل nusscmanuu@gmail.com سے حاصل کی جاسکتی ہیں